منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 11سال قید

 منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 11سال قید

میانوالی (نامہ نگار )میانوالی پولیس کی موثر تفتیش اور پیروی پر منشیات سپلائر اپنے انجام کو پہنچے ۔

تھانہ صدر کے سابقہ تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر دلشاد انور کی مؤثر تفتیش اور ٹھوس ثبوتوں پر معزز عدالت نوید بری ایڈیشنل سیشن جج میانوالی نے جرم ثابت ہونے پر منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم شعیب خان سکنہ وانڈھا کرم خیلانوالا کو 11 سال قید، 02 لاکھ روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی پر مزید 04 ماہ قید کی سزا سنائی۔ جبکہ اسی مقدمہ میں دوسرا مجرم زوہیب خان ولد رفیع اللہ خان سکنہ وانڈھا کرم خیلانوالا کو 10 سال قید، 01 لاکھ روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید 03 ماہ قید کی سزا سنائی ہے ۔مجرم شعیب خان کو رواں سال میں 2500 گرام چرس اور مجرم زوہیب خان کو 1200 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے سابقہ ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر عمران خان روکھڑی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...