سلانوالی میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے سب کیمپس کی منظوری

 سلانوالی میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے سب کیمپس کی منظوری

سلانوالی میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے سب کیمپس کی منظوریبرہانہ روڈ پر 50 ایکڑ رقبہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے لیے مختص کر دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رکن صوبائی اسمبلی رانا منور غوث کی سفارش پر تحصیل سلانوالی میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے سب کیمپس اور سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کی منظوری دے دی۔ منصوبے کو عملی شکل دینے اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد کی زیر صدارت ڈی سی دفتر کے کانفرنس روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی رانا منور غوث، اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی چوہدری محمد اکمل ، یونیورسٹی آف سرگودھا کے ڈین سائنسز ڈاکٹر امیر علی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد ضیاء الحسن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجوزہ یونیورسٹی سب کیمپس اور سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے لیے موزوں جگہ، اراضی اور دیگر انتظامی و تکنیکی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برہانہ روڈ پر 50 ایکڑ رقبہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے لیے مختص کیا ہے ، جہاں پہلے مرحلے میں سینٹر آف ایکسیلنس اور بعد ازاں سب کیمپس قائم کیا جائے گا۔ یونیورسٹی آف سرگودھا کی ٹیکنیکل ٹیم مختص کردہ اراضی کا تفصیلی معائینہ اور جائزہ لے گی، جس کے بعد منصوبے کے ڈیزائن، ضروریات اور دیگر تکنیکی امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔ مجوزہ سینٹر آف ایکسیلنس میں پہلے مرحلے کے دوران اعلیٰ سطح کی تعلیم و تحقیق پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کلاسز اور جدید ریسرچ کی سہولیات شروع کی جائیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں یونیورسٹی کے سب کیمپس کے تحت بی ایس سطح کے مختلف تعلیمی پروگرامز کا آغاز کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...