4 افراد ڈائریکٹ تار جوڑ کر بجلی چوری کرتے پکڑے گئے
سلانوالی(نمائندہ دنیا )فیسکو اینٹی تھیفٹ فورس کی کاروائی ایک ہی گاؤں کے 4 افراد فیسکو کی مین کیبل سے ڈائریکٹ تار جوڑ کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے ایس ڈی او فیسکو سلانوالی سب ڈویژن محمد نعمان رفیق کی مدعیت میں چاروں بجلی چوری کے مرتکب افراد کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن سلانوالی محمد نعمان رفیق کی نگرانی میں اینٹی تھیفٹ ٹیم کے اراکین چوہدری کلیم انور گجر عامر اقبال اور محمد اشرف نے دوران چیکنگ نواحی چک نمبر 168/71 شمالی المعروف 4 افراد مسمیان محمد رمضان ولد سیف الرحمن مدثر حیات ولد عمر حیات سیف الرحمن ولد عبدالرحمن اور عمر حیات ولد عبدالرحمن کو بجلی کی مین سپلائی کیبل سے ڈائریکٹ تار جوڑ کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ اور بعد ازاں تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن سلانوالی محمد نعمان رفیق کی مدعیت میں زیر دفعہ 462 -1 ت پ کے تحت چار علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments