بینیوولنٹ فنڈ کی چاروں کیٹیگریز کے تحت کیسز کی منظوری

 بینیوولنٹ فنڈ کی چاروں کیٹیگریز کے تحت کیسز کی منظوری

مستحق ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو مالی معاونت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت کانفرنس ہال میں بینیوولنٹ فنڈزکی گرانٹس کی منظوری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران محکمہ تعلیم، محکمہ آبپاشی، محکمہ جنگلات، محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے ملازمین کے بینیوولنٹ فنڈ سے متعلق مختلف کیسز ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیے گئے ۔ ان کیسز میں طلبہ و طالبات کے تعلیمی وظائف، میرج گرانٹ، کفن دفن گرانٹ، ماہانہ امداد سمیت دیگر مالی معاونت کے کیسز شامل تھے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز غزالہ کنول اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر عمار حیدر نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو پیش کیے گئے کیسز، متعلقہ ریکارڈ اور گرانٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے تمام کیسز کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔ مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق کیسز کی چھان بین کے بعد انہوں نے بینیوولنٹ فنڈ کی چاروں کیٹیگریز کے تحت پیش کیے گئے کیسز کی منظوری دے دی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بینیوولنٹ فنڈ کے تحت مستحق ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو مالی معاونت کی فراہمی کے عمل میں قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...