چور 2 لاکھ کے کیکر اور سفیدہ کے درخت کاٹ کر لے گئے

چور 2 لاکھ کے کیکر اور سفیدہ کے درخت کاٹ کر لے گئے

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،چوروں کی جانب سے کاٹے گئے درختوں کی لکڑی برآمد

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں سرکاری لکڑی چوری کی واردات عادی چور 2 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کے کیکر اور سفیدہ کے درخت کاٹ کر لے گئے واقعہ کی اطلاع پر فاریسٹ آفیسر اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور چوروں کی جانب سے کاٹے گئے درختوں کی لکڑی برآمد کر لی بعد ازاں تھانہ سلانوالی پولیس نے فاریسٹ آفیسر کی درخواست پر 2 نامزد سمیت 5 افراد کے خلاف سرکاری درخت چوری کاٹنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سلانوالی کے نواحی چک نمبر 127 اور 128 جنوبی کے حدود رقبہ پر کڑانہ راجباہ کی برجی نمبری 166-179 ایس ار ایل اور برجی نمبری 166-170 ایل آر کے قریب سے سرسبز کیکر اور سفیدہ کے درخت مالیت تقریبآ 2 لاکھ 10 ہزار روپے چوری کر لیے گئے تھے واقعہ کی اطلاع پر فاریسٹ آفیسر قاسم جمیل اپنے سٹاف کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جن کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور چوری کاٹے گئے درختوں کی لکڑی ودیگر باقیات برآمد کر کے تھانہ پہنچائی گئی ۔اور بعد ازاں سلانوالی پولیس نے سرکاری درخت چوری کاٹنے پر 2 افراد نصراللہ ولد سلطان قوم وریا اور عبدالحفیظ ولد عبدالمجید سکنائے چک نمبر 127 شمالی سلانوالی سمیت دیگر تین نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 379 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...