قیمتی اراضی پر قابض عناصر کیخلاف آپریشن کلین اپ زیر غور

قیمتی  اراضی  پر  قابض  عناصر  کیخلاف  آپریشن  کلین  اپ  زیر  غور

اوور ہیڈ برجز سے ملحقہ مارکیٹوں سمیت دیگر علاقوں میں دو ہزار سے زائد تجاوزات اور غیرقانونی قابضین کی فہرست مرتب ایسے نادہندگان بھی شامل جو کئی سال سے ضلع کونسل کے واجب الادا کرایہ جات تک ادا نہیں کر رہے ، املاک کی مالیت 5ارب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور ضلع کے مختلف علاقوں میں ضلع کونسل کی قیمتی اراضی اور املاک پر برسوں سے قابض عناصر کے خلاف بڑا آپریشن کلین اپ ایک بار پھر زیرِ غور آگیاہے ، ضلع کونسل نے اوور ہیڈ برجز سے ملحقہ مارکیٹوں، 46 اڈا، شاہ پور، بھلوال، ساہی وال سمیت دیگر علاقوں میں دو ہزار سے زائد تجاوزات، ناجائز قبضوں اور غیرقانونی قابضین کی فہرست مرتب کر رکھی ہے جبکہ ان میں ایسے نادہندگان بھی شامل ہیں جو کئی سال سے ضلع کونسل کے واجب الادا کرایہ جات تک ادا نہیں کر رہے ۔مذکورہ قبضہ شدہ اراضی، دکانوں، مارکیٹوں اور دیگر املاک کی مجموعی مالیت 5ارب روپے سے بھی تجاوز کرتی ہے ، جبکہ صرف کرایہ جات کی مد میں واجبات کروڑوں روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ فہرست میں10کروڑ روپے سے زائد کے نادہندگان شامل ہیں، جنہوں نے طویل عرصے سے سرکاری واجبات کی ادائیگی سے گریز کرتے ہوئے ضلع کونسل کی املاک سے مسلسل فائدہ اٹھایا، صورتحال کا سب سے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ سرکاری املاک واگزار کروانے کیلئے کارروائی شروع ہوتے ہی بعض ناجائز قابضین کی جانب سے مبینہ طور پر دباؤ بڑھانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ حتمی نوٹسز جاری ہونے کے بعد افسران اور ملازمین کیخلاف گمنام درخواستوں، شکایات اور مختلف حربوں کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی کوششیں سامنے آنے لگیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...