ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پپلاں کا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لنگرے خیل کا دورہ
کندیاں(نمائندہ دنیا) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پپلاں ملک منیر سبحانی کا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لنگرے خیل نمبر 2 کندیاں کا سرپرائز وزٹ ملک منیر سبحانی نے سکول کے تمام کلاس رومز کا تفصیلی دورہ کیا اور طلبہ سے مختلف سوالات کرکے تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کلاس رومز، واش رومز اور پورے سکول کی صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا اور صفائی کے بہتر انتظامات کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کی ہدایت کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کافی دیر تک سکول میں موجود رہے اور سکول کے بہترین ڈسپلن، نظم و نسق اور تعلیمی ماحول پر ہیڈ انچارج قیصر آفتاب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ملک منیر سبحانی کو محکمہ تعلیم میں ایک مشفق، مخلص، معاملہ فہم اور فعال آفیسر کے طور پر جانا جاتا ہے ، جن کی کاوشوں کا مقصد حکام بالا کے وژن کے مطابق تعلیمی معیار میں بہتری اور جدید تعلیمی اصلاحات کا مؤثر نفاذ ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments