جعلی نمبر پلیٹ لگی موٹر سائیکل پکڑی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ویگووال ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کے دوران جعلی نمبر پلیٹ لگی موٹر سائیکل پکڑی گئی، پولیس کے مطابق چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل کو روکا گیا۔
تو اس پر لگی نمبر پلیٹ اور انجن و چیسز نمبر پنجاب ایکسائز کے ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے تھے ، پڑتال پر موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ نصب ہونے کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے موٹر سائیکل اور جعلی نمبر پلیٹ قبضے میں لے کر دھریمہ کے رہائشی سید ریاض حسن شاہ کیخلاف جعلسازی اور دھوکہ دہی کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments