چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن میانوالی کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال عیسیٰ خیل کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی ڈاکٹر میاں کاشف علی نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال عیسیٰ خیل کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران سی ای او ہیلتھ نے ہسپتال میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی موک ایکسرسائز کا معائنہ بھی کیا اور بروقت طبی امداد و باہمی رابطے کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments