ڈپٹی کمشنر کا میانوالی شہر اور مریم نواز میڈیکل کالج کادورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمراہ میانوالی شہر اور مریم نواز میڈیکل کالج کادورہ۔ دورے کے دوران انھوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کی سڑکوں کی دھلائی، صفائی ستھرائی اور مریم نواز میڈیکل کالج کے جاری تعمیر و مرمت کے کاموں کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی ستھر اپنجاب کو ہدایت کی کہ جی پی او چوک پل تا نہر کا لو نی پل کے اطراف خودرو جھا ڑیوں کو ختم کر کے صفائی ستھرائی کرائی جائے ۔ انھوں نے شہر کے دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر صفائی ستھرائی کے نظام کو موقع پر چیک کیا۔ ڈی سی نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور ان سے صفائی کے نظام سے متعلق دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ کیا اور ہسپتال میں منعقدہ عملہ کی موک ایکسر سائز کا جائزہ لیا۔انھوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں نصب ایمر جنسی آلات، حفاظتی اقدامات، صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments