پاکستان میں غریب کے لیے اب جینا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو کر رہ گیا ،عامر سلطان چیمہ

پاکستان میں غریب کے لیے  اب جینا مشکل ہی نہیں ناممکن  ہو کر رہ گیا ،عامر سلطان چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں غریب کے لیے اب جینا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو کر رہ گیا ہے مہنگائی بے روزگاری نے عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے۔

10 کلو آٹے کا گٹو اب ساڑھے 11 سو روپے میں مل رہا ہے جب کہ 15 کلو فائن آٹے کے گٹو کی قیمت 2300 روپے کو چھو رہی ہے ان حالات میں غریب کہاں جائے عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو جائیں گے جہاں مہنگائی نے ہر شخص کو پریشان کر رکھا ہے وہاں پر رہی سہی کسر بجلی گیس کے بلوں نے پوری کر دی جو باقی بچی تھی وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر روز اضافے نے پوری کر کے رکھ دی ہے ۔یہاں پر صرف اب وہی لوگ گزر بسر کر سکیں گے جن کی دو نمبر کمائی ہوگی کیونکہ ایک نمبر کمائی میں تو بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہی نہیں ناممکن بنا دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...