راولپنڈی پولیس کو مطلوب عالتی اشتہاری گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)پولیس خدمت مرکز عیسیٰ خیل کی کاروائی، راولپنڈی پولیس کو مطلوب عالتی اشتہاری گرفتار۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی خصوصی ہدایات پر ضلع کے تمام خدمت مراکز پر شہریوں کی ویری فکیشن اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے ۔انچارج پولیس خدمت مرکز عیسیٰ خیل ٹریفک وارڈن عمران خان اور انکی ٹیم نے پولیس ویری فکیشن کیلئے آنے والا شخص محمد عبداللہ ولد محمد اسحاق سکنہ ترگ کو سسٹم میں چیک کیا تو وہ ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کے مقدمہ میں مطلوب عدالتی اشتہاری تھا۔ملزم کو حراست میں لیکر تھانہ عیسیٰ خیل پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ زید حسب ضابطہ قانونی کاروائی کرکے راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments