ٹاؤٹ گیری میں ملوث ملزم گرفتار، مقدمہ درج

 ٹاؤٹ گیری میں ملوث  ملزم گرفتار، مقدمہ درج

میانوالی (نامہ نگار )تھانہ داؤد خیل پولیس کی کاروائی، ٹاؤٹ گیری میں ملوث ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کے احکامات پر میانوالی پولیس نے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں شروع کر دیں۔

ایس ایچ او تھانہ داؤد خیل سب انسپکٹر آصف سلطان اور انکی ٹیم نے سادہ لوح شہری سے تھانہ میں کام کروانے اور تھانہ میں اپنا اثرورسوخ ظاہر کرکے 10 ہزار روپے لینے والے ٹاوٹ ملزم نور خان عرف ٹوکا ولد عمر خان سکنہ داؤد خیل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ضلع بھر میں ٹاؤٹ کلچر کے انسداد کیلئے مؤثر اور مربوط حکمت عملی پر عمل جاری رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...