ملک سلیم پوڈھا برادری سمیت پیپلز پارٹی میں شامل
کندیاں(نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر سرگودھا اور حلقہ این اے 90 میانوالی کے ٹکٹ ہولڈر رانا عزیز الرحمان کے ڈیرے پر منعقدہ پروقار تقریب میں ملک سلیم پوڈھا نے اپنی پوری برادری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔
تقریب میں پوڈھا برادری کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔ حمایت کرنیوالوں میں ملک اقبال پوڈھا، ملک فیاض پوڈھا، احمد شیر پوڈھا، ملک مظفر پوڈھا، ملک اکرام پوڈھا، ملک بلال، ملک یعقوب پوڈھا، ملک محمد خان پوڈھاشامل ہیں۔اس موقع پر رانا عزیز الرحمان نے پوڈھا برادری کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ سیاسی حلقوں کے مطابق پوڈھا برادری کی شمولیت سے حلقہ این اے 90 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں اور پوزیشن کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments