ذیابیطس کی بروقت تشخیص سے مستقبل کی متعدد پیچیدگیوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ،ڈاکٹر عدنان افضل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سینئر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر عدنان افضل گوندل نے نجی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔۔
ذیابیطس کی بروقت تشخیص اور مناسب علاج سے مریض کو مستقبل کی متعدد پیچیدگیوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے ۔ آگاہی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ذیابیطس بعض اوقات ابتدائی مرحلے میں واضح علامات کے بغیر بھی موجود ہوتی ہے ، اس لیے بروقت طبی معائنہ ضروری ہے ۔ متوازن غذا، جسمانی سرگرمی، ادویات کا باقاعدہ استعمال اور مسلسل طبی نگرانی کے ذریعے مرض کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکتا ہے ، جبکہ بروقت علاج نہ ہونے سے مختلف اعضاء متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments