گھر میں داخل ہوکر میاں بیوی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موضع لقمان میں دو روز قبل بچوں کی لڑائی کی رنجش پر پانچ افراد نے مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوکر میاں بیوی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق شہزاد وغیرہ نے سیف اﷲ کو سوٹے اور چاقو کے وارسے زخمی کردیا، اورملزمان نے اسکی بیوی انعم کو بالوں سے گھسیٹ کر تشدد کیا اور اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیے ، پولیس نے ناصر، شہزاد، بخشا گوندل، عادل اور پروین بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments