فیسکو بجلی کی تنصیب کے کام کو مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا،مظہر اقبال اعوان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن فیسکو سرگودھا ڈویژن ملک مظہر اقبال اعوان کے مطابق فیسکو سرگودھا ڈویژن کی کنسٹرکشن ٹیم نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا سمیت مختلف میگا پراجیکٹس میں بجلی کی تنصیب کے کام کو مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسی طرح قینچی موڑ پر زیرِ تعمیر پل کے اطراف بجلی کی تنصیب کا کام بھی مکمل کیا گیا، جس سے منصوبے کی تکمیل میں معاونت ملی۔ سرگودھا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سٹی روڈ اور کچہری بازار کے علاقوں میں بجلی کے تاروں کو زیرِ زمین منتقل کرنے کا اہم کام بھی انجام دیا گیا ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments