لاری اڈہ سے 26 سالہ نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ

لاری اڈہ سے 26 سالہ نوجوان  پراسرار طور پر لاپتہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لاری اڈہ سے 26 سالہ نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 مغوی کے بھائی جاوید اقبال کے مطابق اس کا بھائی جنید گزشتہ 3 سے 4 ماہ سے سرگودھا میں مزدوری کر رہا تھا اور لاری اڈہ کے قریب رہائش پذیر تھا، چند رو ز قبل اہلخانہ ملاقات کے لیے سرگودھا پہنچے تو متعدد بار رابطے کے باوجود جنید کا موبائل فون بند ملا اور علاقے میں تلاش کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...