نویں جماعت کی طالبہ سکول جاتے ہوئے پر اسرار طور پر لاپتہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نویں جماعت کی طالبہ سکول جاتے ہوئے پر اسرار طور پر لاپتہ، نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ۔
نواحی علاقے چک نمبر 107 جنوبی میں نویں جماعت کی طالبہ کومل سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی، پولیس کے مطابق طالبہ 10 ستمبر کی صبح گھر سے سکول جانے کے لیے نکلی تاہم سکول نہ پہنچی اور گھر بھی واپس نہ آئی، اہلخانہ کی جانب سے تلاش کے باوجود طالبہ کا سراغ نہ مل سکا والد نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم ملزمان طالبہ کو اغواء کر کے لے گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی بازیابی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments