سرکاری درخت کاٹنے سے منع کرنے پرفاریسٹ رینجر کا موبائل نہر میں پھینکتے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پھلروان میں سرکاری درخت چوری سے کاٹنے کا واقعہ ، ملزمان کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے فاریسٹ رینجر کا موبائل نہر میں پھینکتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دے کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فاریسٹ رینجر شاہد عمران ریحان دیگر اہلکاروں کے ہمراہ گشت پر تھا کہ ہیڈ فقیریاں کے قریب رضا علی، قیصر علی، افتخار حسین شاہ اور تین نامعلوم افراد مبینہ طور پر سرکاری سفیدہ اور کیکر کے درخت کاٹ کر گدھی ریڑھی کے ذریعے لے جا رہے تھے ، اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے مبینہ طور پر گالم گلوچ اور قتل کی دھمکیاں دیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments