گھر کی دیوار گرا کر ناجائز قبضے کی کوشش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے چک نمبر 49 جنوبی میں ملزمان نے مبینہ طور پر ایک گھر کی دیوار گرا کر ناجائز قبضے کی کوشش کی۔
ایف آئی آر کے مطابق محمد رضوان اور اس کے دونوں بھائیوں نے اپنے مکان کو تالہ لگا رکھا تھا اور سرگودھا میں آئے ہوئے تھے کہ ضیاء، حفیظ اور رفیق نے دو نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے مبینہ طور پر گھر کی دیوار گرا دی، اورقبضے کی کوشش کی۔جس پر پولیس نے تین نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments