ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے ،کمشنر
ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے ،کمشنر منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ،متعلقہ افسران کو ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے پی ڈی پی منصوبوں پر جاری ترقیاتی کام، منصوبوں کی پیش رفت، تکمیل کی رفتار اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد تمام متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ، اس لیے تمام متعلقہ افسران منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کرتے ہوئے مقررہ اہداف کے مطابق کام مکمل کیا جائے اور منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments