ازدواجی حیثیت غیر شادی شدہ تحریر کرنے پر نکاح رجسٹرار گرفتار

 ازدواجی حیثیت غیر شادی شدہ تحریر کرنے پر نکاح رجسٹرار گرفتار

ازدواجی حیثیت غیر شادی شدہ تحریر کرنے پر نکاح رجسٹرار گرفتار اینٹی کرپشن نے نکاح رجسٹرارکو10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مدثر حنیف بھٹی کی ہدایت پر ریڈنگ ٹیم نے اظہر جاوید باجوہ، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی اوراحمد وقاص جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں جوہرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے حافظ محمد عبدالرشید، نکاح رجسٹرار جوہرا ٓبادکو10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم نے دیدہ دانستہ طور پر نکاح نامہ کے کالم میں ازدواجی حیثیت شادی شدہ کی بجائے غیر شادی شدہ تحریر کردی تھی جس کی نکاح نامہ میں درستگی کرنے کے لیے نکاح رجسٹرار نے 10 ہزار روپے رشوت وصول کی۔ کارروائی کے دوران اینٹی کرپشن خوشاب کی ٹیم نے ملزم سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...