سوئی گیس کے میٹر چوری کرنے پرتین مشتبہ افراد کو گرفتار

سوئی گیس کے میٹر چوری کرنے پرتین مشتبہ افراد کو گرفتار

سوئی گیس کے میٹر چوری کرنے پرتین مشتبہ افراد کو گرفتاررات گئے تین افراد میٹر اتار رہے تھے ،گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 91 بھٹیاں کے علاقے میں سوئی گیس کے قیمتی میٹر چوری کرنے کے الزام میں تھانہ صدر پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے تین افراد میٹر اتار رہے تھے جنہوں نے خود کو سوئی گیس محکمہ کا ملازم ظاہر کیا، تاہم جانچ پڑتال پر تینوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ جبکہ مبینہ واردات میں استعمال گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی،تاہم ایف آئی آر میں کسی ملزم کو نامزد نہیں کیا گیا، پولیس کے مطابق مزید تفتیش میں گرفتار افراد کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔ ابتدائی تحقیقات میں میٹرز اور دیگر سامان کی چوری سے محکمہ کو لاکھوں روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...