خاتون کو سسرال والوں نے زبردستی زہریلی گولیاں کھلا دیں

خاتون کو سسرال والوں نے زبردستی زہریلی گولیاں کھلا دیں

خاتون کو سسرال والوں نے زبردستی زہریلی گولیاں کھلا دیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ،بیٹی تین ماہ کی حاملہ بھی تھی، والدہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے سیال موڑ طالب والا میں 21 سالہ شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر سسرال والوں نے زبردستی زہریلی گولیاں کھلا دیں، جس کے بعد خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق شاہین اختر کی شادی ایک سال قبل علی عمیر سے ہوئی تھی اور وہ سسرال میں رہائش پذیر تھی، خاتون کی والدہ کا الزام ہے کہ ساس نجمہ بی بی اور سسر محمد نواز نے اسے گھر میں زبردستی پکڑے رکھا جبکہ دیور طلحہ اور شوہر کے کزن محمد افضل نے مبینہ طور پر اسے تین زہریلی گولیاں کھلائیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر والدہ اور اہلخانہ ہسپتال پہنچے جہاں شاہین اختر ایمرجنسی میں زیر علاج تھی، والدہ کے مطابق اس کی بیٹی تین ماہ کی حاملہ بھی تھی، پولیس نے والدہ فوزیہ بی بی کی درخواست پر متاثرہ خاتون کے ساس سسر سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...