سموگ کے تدارک کیلئے تما م حکو متی ایس او پیز پر عملدرآمد کویقینی بنا یا جا ئے ،ڈپٹی کمشنر
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اینٹی سموگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں محکمہ تحفظ ما حولیات، زراعت، ٹریفک پو لیس، صحت، ریسکیو1122، پیر افورس کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر تحفظ ما حو لیات محمد ارشد چغتائی نے ڈپٹی کمشنر کو سموگ کے تدارک کے سلسلہ میں کئے جا نیوالے اقدامات، متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں اور اینٹی سموگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کی جا نے والی کاروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سموگ کے تدارک کیلئے تما م حکو متی ایس او پیز پر عملدرآمد کویقینی بنا یا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ زگ زِیگ ٹیکنا لوجی کے بغیر اینٹوں کے بھٹے چلانے ، فصلوں کی با قیات کو جلانے والے عناصر اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز قانو نی کا روائی عمل میں لائی جا ئے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ سموگ سے بچا ؤ کی حفاظتی تدابیر سے متعلق شہریوں اور سکولوں کے بچوں کو زیا دہ سے زیا دہ آگاہی فراہم کی جا ئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments