کرپشن بد عنوانی کیلئے اٹھایا جانیوالا مثبت اور انقلابی اقدام ،ملک محمد آصف بھا

کرپشن بد عنوانی کیلئے اٹھایا  جانیوالا مثبت اور انقلابی  اقدام ،ملک محمد آصف بھا

خوشاب(نمائندہ دنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت اداروں کی تطہیر کیلئے کرپشن بد عنوانی اور لاقانونیت کیخلاف کریک ڈاون وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے اٹھایا جانیوالا مثبت اور انقلابی اقدام ہے۔

 دیمک کی طرح اداروں میں سرائیت کرنیوالی بد عنوانی کو جڑوں سے ختم کئے بغیروطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے ضلع خوشاب میں رشوت خوروں کیخلاف کی جانیوالی کاروائیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں بلا امتیاز جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ، ملک آصف بھا کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب میں کرپشن کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بدعنوان سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا فری ہینڈ دے دیا ۔لیکن یہ کاروائیوں بلا امتیاز اورٹھوس شواہد کی بنا پر ہونگی ، محکمہ انٹی کرپشن کی ذمہ داری ہے کہ کاروائیوں کے دوران کسی بھی سرکاری آفیسر یا اہلکار کو محض شکوک و شبہات کی بنا پر نشانہ بنانے سے گریز کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...