سکیورٹی اور اہلکاروں کی کارکردگی کی نگرانی مزید سخت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانوں اور پولیس پوسٹس کے انتظامات، سیکیورٹی اور اہلکاروں کی کارکردگی کی نگرانی مزید سخت، ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے تھانہ بھیرہ، چوکی راجے والا اور پٹرولنگ پوسٹ چک 4 جنوبی کا اچانک دورہ کیا۔
ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکارڈ اور تھانے کی عمارت سمیت مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو الرٹ اور چوکس رہنے کی ہدایت کی، جبکہ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور شہریوں کو بروقت پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا، ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی، تھانوں کے انتظامات اور سیکیورٹی معاملات کی باقاعدہ نگرانی جاری رکھی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments