مزید29 اشتہاری مجرمان سمیت 45 ملزمان گرفتار
مزید29 اشتہاری مجرمان سمیت 45 ملزمان گرفتارایک کلو سے زائد چرس و آئس ،شراب ،رائفلیں، بندوقیں اور پسٹل برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا 24 گھنٹوں کے دوران بھرپور کریک ڈاؤن، مزید29 اشتہاری مجرمان سمیت 45 ملزمان گرفتار، منشیات فروشوں سے ایک کلو سے زائد چرس و آئس اور 150 لیٹر سے زائد شراب جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سے رائفلیں، بندوقیں اور پسٹل برآمد کرلیے گئے ۔ پولیس کے مطابق ضلع بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 45 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 29 اشتہاری مجرمان، 6 منشیات فروش اور 8 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان شامل ہیں، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس و آئس اور 150 لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان سے رائفل، بندوق اور پسٹل برآمد ہوئے ، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ، ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments