جعلی چیک دینے پر سالے کے خلاف مقدمہ
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) بہنوئی سے سالے نے 12 لاکھ روپے قرض لیا اور رقم کی واپسی کے لیے چیک تھما دیا جو بینک سے ڈس اونر ہو گیا ۔
جس پر تھانہ سلانوالی پولیس نے بہنوئی کی درخواست پر سالے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق شریف کالونی کے رہائشی سہیل انور ولد محمد جمیل نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا کہ پیپلز کالونی سلانوالی کے رہائشی میرے برادر ان لا یعنی سالے حنیف اللہ ولد دین محمد مرحوم نے اپنی ضرورت کے لیے مجھ سے تقریباً دو سال قبل بطور قرض تقریباً 12 لاکھ روپے لیے تھے جس کی ادائیگی کے لیے 12 لاکھ روپے کا چیک مجھے تھما دیا جو بینک سے ڈس اونر ہو گیا جس پر تھانہ سلانوالی پولیس نے بہنوئی سہیل انور کی درخواست پر سالے حنیف اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments