رقبے پر قبضہ کا معاملہ، چار نامزد اور دو سے تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کوٹ مومن میں سرکاری حکم پر حاصل کیے گئے رقبے پر مبینہ طور پر دوبارہ قبضہ کرنے کا معاملہ، پولیس نے چار نامزد اور دو سے تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
درخواست گزار مختار احمد کے مطابق اس نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کے حکم اور محکمہ ریونیو کی روزنامچہ رپورٹ کے تحت مذکورہ رقبے کا قبضہ حاصل کرکے وہاں فصل جوار کاشت کی تھی، تاہم اگلی صبح محمد افضل، محمد عرفان، محمد عمران اور نذر سمیت دو سے تین نامعلوم افراد مبینہ طور پر سوٹے اور ڈنڈے لے کر رقبے پر پہنچے ، مال مویشی باندھنے کے لیے کھرلیاں اور چارہ کاٹنے والی مشین نصب کرکے دوبارہ قبضہ کرلیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments