شہداء کا خون وطنِ پر قرض ،قوم فراموش نہیں کریگی،میاں شہباز

شہداء کا خون وطنِ پر قرض ،قوم فراموش نہیں کریگی،میاں شہباز

شہداء کا خون وطنِ پر قرض ،قوم فراموش نہیں کریگی،میاں شہباز دہشت گردوں کی جانب سے معصوم شہریوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں شہباز احمد نے کوہاٹ میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کا خون وطنِ عزیز پر قرض ہے ، جسے قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ دہشت گردوں کی جانب سے معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔ پوری قوم اپنے شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ ملک کے دفاع، امن اور سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کے ہیرو ہیں۔میاں شہباز احمد نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، دشمن کے مذموم عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے ۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...