کندیاں دو بہنیں پراسرار طور پر گھر سے اغوا،مقدمہ درج

کندیاں دو بہنیں پراسرار طور  پر گھر سے اغوا،مقدمہ درج

کندیاں،میانوالی(نمائندہ دنیا، نامہ نگار) کندیاں دو بہنیں پراسرار طور پر گھر سے اغوا کا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق کندیاں کے علاقہ محلہ مومن پورہ سے دو کمسن بہنیں پراسرار طور پر گھر سے غائب ہوگیں۔

پولیس کے مطابق 16 سالہ پلوشہ بی بی اور 18 سالہ نہال بی بی کے والد تنویر رات کو ڈیوٹی پر گئے اور صبح واپس آئے تو دونوں بیٹیاں گھر میں موجود نہیں تھیں۔والد نے دونوں بیٹیوں کی تلاش کی تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا۔ والد تنویر کی رپورٹ پر تھانہ کندیاں پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے دونوں بہنوں کی تلاش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...