سرحدوں کے تحفظ اور سیکورٹی کے امور پر کوئی سودا بازی نہیں ہو سکتی ، غوث محمد نیازی
خوشاب(نمائندہ دنیا) پاکستان مسلم، لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر سنیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ۔۔۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیادوانا میں ہمارے آباو اجداد کا خون پسینہ شامل ے اس کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ اور سیکورٹی کے امور پر کوئی سودا بازی نہیں ہو سکتی ، پی ٹی آئی نے سیکورٹی معاہدہ سے انحراف کر کے دیا کہ وہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی صف میں کھڑی ہے ۔ مسلم لیگ(ن)کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالے سے حکومت دوٹوک موقف واضح ہے۔ اس ضمن میں کسے کے ساتھ کوئی رعائت نہیں کی جا سکتی ڈاکٹر غوث محمد نیازی کا کہنا تھا کہ کیت پی کے میں آئے روز دپشت گردی ہو رہی ہے۔ م سرحد پار سے حملے ہو رہے ہیں لیکن صوبائی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے سکیورٹی وعدوں سے پیچھے ہٹنے کا راستہ اختیار کیا اور وفاق پر چڑھائی کی ٹھان لی ۔ اس صوررتحال میں وفاق حکومت کوئی بھی انتہائی اقدام اٹھا نے میں حق بجانب ہو گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments