2نوسر بازعورتوں نے محکمہ زراعت کے ملازم کو ہزاروں روپے سے محروم کر دیا
خوشاب(نمائندہ دنیا ) محلہ وزیر آباد خوشاب میں علی الصبح بھکارنوں کے روپ میں2نوسر بازعورتوں نے محکمہ زراعت کے ملازم کو ہزاروں روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔
دو بھکارنیں کمسن بچوں کے ہمراہ علی الصبح کم سنبچوں کے ہمراہ اس وقت مبشرحسن اعوان کے گھر میں داخل ہوئیںجب اہل خانہ چھت پر موجود تھے ، بھکارنوں نے گیراج سے ملحقہ کمرے میں سرہانے کے نیچے پڑا ہوا پرس اٹھایا اور رفو چکر ہو گئیں ، مقامی پولیس نے مبشر حسن کی اطلاع پر ملزم عورتوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ مبشر حسن کے مطابق پر میں ہزاروں روپے کی نقدی اور اہم کاغذات موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments