دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں زخمی محمد سردار دم توڑ گیا
خوشاب(نمائندہ دنیا) جوہر آباد مین بائی پاس روڈ پر نسیم کالونی قبرستان کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں زخمی ہونیوالاقاضی کالونی کا رہائشی 17سالہ محمد بلال ولد محمد سردار 7یوم موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔
واضح رہے کہ اس المناک حادثے میں دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ افراد زخمی ہوئے تھے ، محمد بلال کے سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک تھی ، جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments