پسماندگی کی جانب دھکیلنے والے کس طرح مخلص لیڈر ثابت ہو سکتے ،مرکزی انجمن تاجران
بھلوال(نمائندہ دنیا)صدر مرکزی انجمن تاجران بھلوال شیخ رضوان ارشد نے کہا ہے کہ بھلوال کو پسماندگی کی جانب دھکیلنے والے کس طرح مخلص لیڈر ثابت ہو سکتے ہیں موجودہ حالات کے تناظر میں سیاستدان صرف اپنی سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں۔
اِنہیں عوامی مسائل سے کچھ لینا دینا نہیں بھلوال کی قسمت نجانے کب چمکے گی؟ اہلیان بھلوال پینے کیلئے صاف و میٹھے کو ترس رہے ہیں۔ناقص اور سیوریج ملا پانی پی کر عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔جب تک عوامی بنیادی مسائل حل نہیں ہونگے اُس وقت تک بھلوال کی تعمیر و ترقی کا خواب ادھورا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments