20 لاکھ روپے بطور امانت لے کر ہڑپ کر لئے
میانوالی (نامہ نگار )علاقہ واں بھچراں میں ایک شخص نے مٹھہ ٹوانہ کے تاجر کے پولٹری مالک سے لیئے گئے 20 لاکھ روپے بطور امانت لے کر ہڑپ۔
کر لیئے ایف آئی آر کے مطابق مٹھہ ٹوانہ کے رہائشی پولٹری فارم مالک اکبر نے ایک کروڑ سے زائد کی رقم واں بھچراں کے پولٹری تاجر عامر شہزاد سے لینی تھی جس نے 20 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا مگر اکبر پیسے لینے واں بھچراں نہ آسکا اور مٹھہ ٹوانہ ہی کا بشیر احمد جو اس کا قریبی اور تعلق والا تھا وہ واں بھچراں میں موجود تھا اس نے عامر شہزاد سے 20 لاکھ روپے بطور امانت اکبر کو پہنچانے کے لیئے وصول کیئے بشیر نے امانت میں خیانت کرتے ہوئے 20 لاکھ کی بڑی رقم ہڑپ کر لی عامر اور اکبر کی درخواست پر تھانہ واں بھچراں نے بشیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments