تحفظ ختم نبوت کا دفاع دین اسلام کا جز اول ، بلال طارق

 تحفظ ختم نبوت کا دفاع دین  اسلام کا جز اول ، بلال طارق

خوشاب(نمائندہ دنیا ) مرکزی جمیعت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم ممتاز م،ذہبی و سماجی شخصیت میاں بلال طارق نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت کا دفاع دین اسلام کا جز اول ہے ۔

جس کے لئے پوری امت سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے اور کسی بھی صورت میں ناموس سالت پر آنچ نہیں آنے دے گی ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہون نے کہا کہ ہر کلمہ گو کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسلامی عقائد روشناس کرے انہوں نے کہا کہ جس قوم کے دلوں میں عشق مصطفے ٰ کی شمع روشن ہو اسے دنیا کی کوئی طاقت زیر نہیں کر سکتی موجودہ حال؛ات کے تناظر مین ضروری ہے کہ اپنے بچوں کو دین و دنیا کی تعلیم سے آراستہ کر کے انہیں اچھا شہری بنائیں تاکہ وہ اسلامی عقائد پر کاربند رہتے ہوئے روشن پاکستان اور دفاع وطن کے جزبہ سے سرشار ہو سکیں۔ انہوں نے قیام امن ، بھائی چارے اتحاد واتفاق اور مکمل ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں امن قیام امن بھائی چارہ اور ہم آہنگی وقت کا تقاضا اور ضرورت ہے جس کا درس ہمیں دین اسلام سے ملتا ہے اس لئے ہمیں چائیے کہ ملک اور علاقہ میں قیام امن، اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کے لئے عملی مظاہرہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...