نائب تحصیلدار شاہپور رانا مشتاق آبائی گاؤں مانگوال میں سپردِ خاک

نائب تحصیلدار شاہپور رانا مشتاق  آبائی گاؤں مانگوال میں سپردِ خاک

شاہپور صدر (نامہ نگار) نائب تحصیلدار شاہپور رانا مشتاق حسین کو آہوں اور سسکیوں میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے آبائی گاؤں مانگوال میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

رانا مشتاق حسین کو اچانک جان لیوا ہارٹ اٹیک ہوا، جس کے باعث وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔مرحوم رانا مشتاق حسین، رانا فیصل ایس ڈی او ہائی وے اور رانا ذیشان پٹواری کے والد تھے ۔ وہ ایک نہایت محنتی، فرض شناس، متحرک اور باصلاحیت ریونیو افسر تھے ۔ سرکاری امور کی انجام دہی میں ان کی لگن، ذمہ داری اور عوامی معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی صلاحیت ہمیشہ قابلِ تحسین رہی۔ اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یسرای سہیل بٹ نے کہا کہ ان کی اچانک وفات ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے ۔ ایک محنتی اور فعال افسر کی حیثیت سے ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...