بھلوال و گردونواح میں گندگی کے جا بجا ڈھیر
بھلوال(نمائندہ دنیا)سماجی ،عوامی شخصیت اختر نظامی نے کہا ہے کہ بھلوال و گردونواح میں گندگی کے جا بجا ڈھیر نور حیات ظہور حیات نون حیات و دیگر کالونیز کی گلیوں کا وزٹ کیا جائے ۔
ستھرا پنجاب کے صفائی ورکرز کئی کئی روز گزرنے کے بعد گھروں کے سامنے سے کوڑا کرکٹ اُٹھانے کیلئے آتے ہیں جبکہ گلیوں کی صفائی بھی برائے نام ہوتی ہے ۔گلی محلوں میں رکھے گئے کوڑا دان اورگھروں کے سامنے لگے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر سے ہمہ وقت تعفن زدہ ماحول بنا رہتا ہے گندگی کے پھیلاؤ کی بناء پر ڈینگی مچھروں کی بہتات اور مکھیوں کی فروانی سے عوام تنگ آچکے ہیں۔بلدیہ بھلوال اورستھرا پنجابکی انتظامیہ اِس جانب خصوصی توجہ مبذول کریں اورآبادی کے لحاظ سے صفائی ورکرز کی تعدادمیں اضافہ کیا جائے ۔ عوامی سطح پر گھروں میں مچھر مار سپرے کیا جائے تاکہ عوام کا سکھ سانس لے سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments