بھلوال و گردونواح میں مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان آ چکا ،حافظ طاہر رزاق
بھلوال(نمائندہ دنیا))ڈائریکٹر تعلیم الاسلام سکول بھلوال حافظ طاہر رزاق نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح بھلوال و گردونواح میں مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان آ چکا ہے۔
حکومتی ناقص پالیسیوں کی بناء پر عوام سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے موجودہ حالات کے تناظر میں عوام کی قوت خرید جواب دے رہی ہے غریب عوام اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالیں۔ بے روزگاری کا یہ عالم ہے کہ مزدورطبقہ بے روزگاری سے تنگ آ کر فاقہ کشی اور خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں بھلوال کے مختلف بازاروں اور شاپنگ پلازوں میں رش کی بجائے ہو کا عالم ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں ماند۔پٹرول و ڈیزل تیل ودیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی نا ممکن ہو رہی ہے۔موجودہ حکمران عوام کے حالوں پر رحم کھاتے ہوئے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول اور روزگار کے وسیع پیمانے پر مواقع مہیا کریں تاکہ غریب عوام کا سکھ کا سانس لے سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments