کمپنی باغ کو مکمل فیملی پارک بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت

کمپنی باغ کو مکمل فیملی پارک بنانے  کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کمپنی باغ کو مکمل فیملی پارک بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے جمعرات کے روز کمپنی باغ کا دورہ کیا اور پارک کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائینہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام مکمل ہونے کے باوجود واسا کے باغ میں موجود بلڈنگ میٹریل کو فوری ہٹانے ، صفائی ستھرائی بہتر بنانے ، مناسب لائٹنگ اور بیوٹیفکیشن کے دیگر کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمپنی باغ کو شہریوں کے لیے ایک خوبصورت، صاف ستھرا اور معیاری تفریحی مقام بنایا جائے ۔اور تمام ضروری اقدامات مکمل کرکے اسے جلد عوام کے لیے کھولا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارک میں شہریوں اور فیملیز کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اوقات کار بھی مقرر کیے جائیں

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...