زیورات اور 2 لاکھ نقدی سمیت خاتون پراسرار طور پر لاپتہ
زیورات اور 2 لاکھ نقدی سمیت خاتون پراسرار طور پر لاپتہتقریباً 40 لاکھ روپے مالیت کا دس تولہ طلائی زیور بھی غائب ، ملزم کی تلاش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 40 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 2 لاکھ روپے نقدی سمیت 33سالہ خاتون پراسرار طور پر لاپتہ، تھانہ کوٹ مومن میں درج مقدمہ تاحال خاتون کی بازیابی اور مبینہ طور پر ساتھ لے جائے جانے والے زیورات و نقدی کی برآمدگی کے لیے پولیس کی پیش رفت کا منتظر ہے ، مقدمے کے مطابق مسماۃ (ب)20 ستمبر کو گھر سے لاپتہ ہوئیں، اہلخانہ کے مطابق گھر پہنچنے پر خاتون موجود نہ تھیں جبکہ مین گیٹ کھلا تھا اور الماری سے 2 لاکھ روپے نقدی کے علاوہ تقریباً 40 لاکھ روپے مالیت کا دس تولہ طلائی زیور بھی غائب تھا، اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ منظور ریاض نامی شخص نے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر خاتون کو اغوا کیا اور زیورات و نقدی بھی ساتھ لے گئے ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments