ناقص صفائی پر کمشنر سرگودھا کا سخت برہمی کا اظہار

 ناقص صفائی پر کمشنر سرگودھا کا سخت برہمی کا اظہار

ناقص صفائی پر کمشنر سرگودھا کا سخت برہمی کا اظہار فیلڈ افسران ناقص کارکردگی والے علاقوں میں فوری اصلاحی اقدامات کیے جائیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع میں ستھرا پنجاب پروگرام کی انتہائی ناقص کارکردگی ایک بار نشانے پر، بارہا اجلاسوں اور افسران کو دی جانے والی ہدایات کے باوجود صفائی کے نظام میں مطلوبہ بہتری نہ آنے پر کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ستھرا پنجاب ایجنسیز کے افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کا حکم اور عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت کاروائی کا عندیہ دے دیا، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈویژن بھر کے صفائی آپریشنز، ویسٹ مینجمنٹ، فیلڈ سرگرمیوں اور شہری شکایات کے ازالے کا جائزہ لیا گیا، کمشنر نے ہدایت کی کہ صفائی آپریشنز کی روزانہ بنیاد پر مؤثر مانیٹرنگ کی جائے ، فیلڈ افسران اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور ناقص کارکردگی والے علاقوں میں فوری اصلاحی اقدامات کیے جائیں، شہری شکایات کے بروقت ازالے اور صفائی کے معیار میں واضح بہتری لائی جائے ، کمشنر حافظ شوکت علی نے واضح کیا کہ صفائی کے معاملے میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تاہم شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اس سے قبل بھی متعدد اجلاسوں میں احکامات جاری کیے جا چکے ہیں، اب ضرورت صرف ہدایات کے بجائے عملی اقدامات اور ان پر مؤثر نگرانی کی ہے ، کمشنر نے ستھرا پنجاب ایجنسیز کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاف، سرسبز اور خوبصورت پنجاب کے وژن کے مطابق صفائی کا نظام مؤثر اور عوام دوست بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...