وادی سون کے مکینوں کی جدید الیکڑک بسوں کی سہولت سے محرومی لمحہ فکریہ ، ملک ہادی بخش

وادی سون کے مکینوں کی  جدید الیکڑک بسوں کی سہولت  سے محرومی لمحہ فکریہ ، ملک ہادی بخش

خوشاب(نمائندہ دُنیا) یونین کونسل مردوال کئے سابق چیئر مین ضلع خوشاب کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ملک ہادی بخش اعوان نے کہا ہے کہ۔۔۔

ضلع خوشاب کے جنت نظیر علاقہ وادی سون کے مکینوں کی جدید الیکڑک بسوں کی سہولت سے محرومی منتخب عوامی نمائندوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس جدید ماحول دوست سفری پراجیکٹ کو صرف تحصیل خوشاب تک محدود کر کے وادی سوں سمیت ضلع خوشاب کے دیگر تمام علاقوں کی حق تلفی کی جارہی ہے منتخب عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ سرکاری سطح پر ضلع خوشاب کی تین تحصیلوں کے مکینوں کے ساتھ ہونیوالی نا انصافی کے ازالہ کیلئے آواز اٹھائیں ، ملک ہادی بخش اعوان کا کہنا تھا کہ وادی سوں قدرتی حسن سے مالا مال ایک خوبصورت علاقہ جسکے دیدہ زیب مناظر کے نظارہ سے لطف اوندوز ہونے کیلئے صرف ضلع خوشاب نہیں دور دراز کے علاقوں سے آنیوالے مردو خواتین کو یہ جدید اس جدید سفری پراجیکٹ سے مستفید کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے خوشاب کی ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب سے استدعا کی کہ وادی سون کیلئے مئی الکٹرک بسوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...