گھر سے سکول پڑھنے گئے نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے سکول پڑھنے گئے نوجوان کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں مختار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا گھر سے سکول پڑھنے کے لئے گیا۔ جسے راستے سے ہی مبینہ طور پر ملزمان کی جانب سے اغواکر لیا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز م اور مغوی کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments