کسی بھی وطن دشمن عناصر کے ساتھ کوئی رو رعائت نہیں ہو گی ،میاں بلال

کسی بھی وطن دشمن عناصر کے ساتھ کوئی  رو رعائت نہیں ہو گی ،میاں بلال

خوشاب(نمائندہ دُنیا) مرکزی جمیعت اہلحدیث کے نائب ناظم ضلع خوشاب کی مذہنی و سماجی شخصیت میاں بلال طارق نے کہا ہے کہ۔۔۔

 وطن عزیز کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑنے کیلئے پوری قوم سیکورٹی ٰ اداروں اور مسلح افواج کے پہلو میں کھڑی ہے ، کسی بھی وطن دشمن عناصر کے ساتھ کوئی رو رعائت نہیں ہو گی ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جوان میں ہونیوالے معرکہ حق کی فتح مبین کے بعد اب بھی ہماری مسلح افواج مسلسل حالت جنگ میں ہیں اور دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کو توڑنے اور امن و امان کا قیام یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہیں ۔ انہوں نے فتنہ الخوارج کے تدارک کیلئے جاری آپریشن کے دوران چار اہم کمانڈوروں سمیت9دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج کی جانب سے وطن عزیز میں قیام امن کی جدوجہد کی تعریف کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...