گورنر راج کے نفاذ کے حکومتی فیصلے کی حمایت ،شازیہ بانو

 گورنر راج کے نفاذ کے حکومتی  فیصلے کی حمایت ،شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے حکومتی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر حالات کو معمول پر لانے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئینی طریقہ کار کے تحت کیا گیا اقدام امن و امان کی بہتری اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے ۔ شازیہ بانو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کو سیاسی محاذ آرائی اور احتجاجی سیاست کے بجائے صوبے کے عوام کے تحفظ، دہشت گردی کے خاتمے اور انتظامی معاملات کی بہتری پر توجہ دینی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ذمہ داری عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور ملک میں امن و استحکام برقرار رکھنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...