ٹرسٹ پلازہ ایک مرتبہ پھر مسائل کی آماجگاہ بن گیا
ٹرسٹ پلازہ ایک مرتبہ پھر مسائل کی آماجگاہ بن گیااگر صورتحال کا تدارک نہ کیا گیا تو گھمبیر حالات کنٹرول سے باہر ہو جائینگے،دکاندار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکام کی عدم توجہی کے باعث سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام سرکاری تجارتی مرکز ٹرسٹ پلازہ ایک مرتبہ پھر مسائل کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے ، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تاجروں کی جانب سے سابق ڈپٹی کمشنر کو نشاندہی کئے جانے کے بعد بھرپور آپریشن ہوا، تاہم مستقل بنیادوں پر چیک اینڈ بیلنس کا میکنزم بن سکا اور نہ ہی صورتحال کنٹرول کی جا سکی ،بالخصوص صفائی کے فقدان اور اجارہ داری کے باعث ٹرسٹ پلازہ کی بڑھتی ہوئی مشکلات باعث تشویش بنتی جا رہی ہیں، تجاوزات نے جہاں گزرگاہیں بلاک کر رکھی ہیں وہاں ٹوٹ پھوٹ عمل مسلسل جاری ہے ،دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال کا فوری تدارک نہ کیا گیا تو گھمبیر ہوتے حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کو فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments